بی جے پی قائدین کی ٹی آر ایس میں شمولیت

   

یلاریڈی۔ یلاریڈی منڈل کے بھکنور پنچایت نائب سرپنچ سریکانت اور پانچ وارڈ ارکان نے بی جے پی جماعت ترک کرکے رکن اسمبلی سریندر کی موجودگی میں ٹی آر ایس جماعت میں شمولیت اختیار کرلی۔ بی جے پی قائدین نے کہا کہ ریاستی وزیر اعلیٰ کی قیادت میں غریب عوام کے لئے بہترین اسکیمات اور بہترین حکمرانی پر ٹی آر ایس میں شامل ہوئے ہیں۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نے ان قائدین کو پارٹی کھنڈوا ڈالتے ہوئے پارٹی میں استقبال کیا۔ اس موقع پر میونسپل چیرمین ستیہ نارائنا پارٹی منڈل صدر جلندھر ریڈی، زرعی سوسائٹی چیرمین نرسملو، قائد پرتاپ ریڈی اور دوسرے موجود تھے۔