بی جے پی قوم پرستی نہ سکھائے :کانگریس

   

سرینگر: جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ اور اس میں کانگریس کی شمولیت سے متعلق بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس کو بی جے پی سے قوم پرستی پر سبق سیکھنے کی ضرورت نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب این سی اور پی ڈی پی سے آپ کا اتحاد تھا ، کیا تب عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی قوم پرست تھے؟