نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹ کے رہنماؤں نے پیر کو راج گھاٹ پر دھرنا دیا اور مبینہ شراب گھوٹالہ پر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے مون ورت رکھا۔ بی جے پی کی دہلی یونٹ کے کارگزار صدر وریندر سچدیوا، دہلی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رامویر سنگھ بیدھوری اور پارٹی کے دیگر کارکنوں نے مہاتما گاندھی کے مزار پر احتجاج کے دوران کیجریوال حکومت کو ‘حکمت کا احساس’ دینے کے لیے خدا سے دعا کی۔دہلی میں ایکسائز پالیسی 2021-22 کے نفاذ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے میں سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی گرفتاری کے بعد، بی جے پی نے کیجریوال حکومت پر اپنا حملہ تیز کر دیا ہے۔