بی جے پی لیڈرکی درخواست پر یوٹیوبر دھرو راٹھی کو 20 لاکھ جرمانے کا نوٹس

   

نئی دہلی: دہلی کی ساکیت کورٹ نے ممبئی بی جے پی کے ترجمان سریش کرمشی نکھوا کی ہتک عزت کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے یوٹیوبر دھرو راٹھی کو نوٹس جاری کیا ہے۔ راٹھی کونوٹس بھیجنے کے علاوہ ڈسٹرکٹ جج گنجن گپتا نے گوگل اور ایکس کو بھی نوٹس جاری کردیا ہے۔ عدالت میں وکلاء راگھو اوستھی اور مکیش شرما، عرضی گزار نکھوا کی طرف سے پیش ہوئے اور اپنی بات جج کے سامنے رکھی۔ یوٹیوبر راٹھی پر مائی رپلائی ٹو گودی یوٹیوبرز (گودی یوٹیوبرس کو میرا جواب) کے عنوان سے اپنے یوٹیوب ویڈیو میں انہوں نے بی جے پی کے ترجمان پر کچھ الزام عائد کئے ہیں۔ عرضی میں کہا گیا ہیکہ دھرو راٹھی نے نکھوا کو پرتشدد اور گالی گلوچ کرنے والا بتایا ہے۔