بی جے پی لیڈر 96 سالہ کو ڈاکٹروں کی نگرانی میں پرائیویٹ وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
نئی دہلی: بی جے پی کے بزرگ رہنما لال کرشن اڈوانی کو بدھ کی رات دیر گئے یہاں ایمس میں داخل کرایا گیا، ذرائع نے بتایا کہ سابق نائب وزیر اعظم کی حالت مستحکم ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ 96 سالہ رہنما کو یورولوجی ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹروں کی نگرانی میں ایک پرائیویٹ وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
انہوں نے 2002 سے 2004 تک نائب وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دیں اور حال ہی میں صدر دروپدی مرمو کے ذریعہ انہیں ملک کا سب سے بڑا شہری اعزاز بھارت رتن سے نوازا گیا۔ وہ تین بار بی جے پی کے صدر بھی رہے۔