بی جے پی لیڈر دین دیال منچ کے تربیتی کیمپ میں آئیں گے

   

چتوڑ گڑھ: راجستھان میں سرگرم پنڈت دین دیال اپادھیائے اسمرتی منچ کا دو روزہ ریاستی سطح کا رہائشی تربیتی کیمپ ہفتہ سے یہاں شروع ہوگا، جس میں بی جے پی کے کئی رہنما یہاں موجود ہونے کے ساتھ ورچوئل ٹریننگ دیں گے ۔منچ کے قومی صدر ڈاکٹر ونود شکلا اور ریاستی صدر سریش جھانور نے آج یہ اطلاع ی دیتے ہوئے بتایا کہ یہاں واقع ایک ریزورٹ میں ریاست کی تمام دو سو اسمبلی سیٹوں کے دو دو کارکنوں کو اس کیمپ میں آنے کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔