٭٭ بی جے پی لیڈر ونئے کٹیار نے پولیس میں ایک شکایت درج کراتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ انہیں موت کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ اپنی شکایت میں انہوں نے کہا کہ کسی نامعلوم شخص نے انہیں فون پر دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ تم اپنے آپ کو کب تک بچاپائوگے؟ تمہارے پاس صرف چند روز بچے ہیں۔ اس کے بعد ہم تمہیں موت کی نیند سلادیں گے۔ کٹیار نے بتایا کہ انہوں نے جب اس فون کے بارے میں پتہ چلانے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ یہ کال جنتر منتر سے کیا گیا تھا۔
