بی جے پی لیڈر وکٹوریہ گوریاب ہائی کورٹ کی جج

   

نئی دہلی: بی جے پی مہیلا مورچہ کی سابق قومی جنرل سکریٹری ایل وکٹوریہ گوری اب مدراس ہائی کورٹ کی جج بن گئی ہیں۔ انہوں نے احتجاج کے درمیان منگل کو حلف لیا۔ ان کی تقرری کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست خارج کر دی گئی۔ سپریم کورٹ نے ایڈوکیٹ گوری کی مدراس ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کے طور پر تقرری کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر غور کرنے سے انکار کر دیا، جبکہ گوری نے اسی وقت حلف لیا جبکہ سماعت جاری تھی۔