بی جے پی لیڈر کا اہلیہ و فرزند کیساتھ قتل

,

   

رانچی: جھارکھنڈ کے ضلع کھونٹی کے مقامی بی جے پی لیڈر ایم مونڈا کے ساتھ ان کی بیوی اور بیٹے کو خود ان کے مکان میں نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ یہ واقعہ پیر کی رات پیش آیا۔ مونڈا پارٹی کے ایس ٹی مورچہ کے اسٹیٹ ورکنگ کمیٹی ممبر تھے۔ وہ بلاک سطح پر 20 نکاتی پروگرام پر عمل آوری سے متعلق کمیٹی کے نائب صدر بھی تھے۔