بی جے پی مجھے پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرسکتی ہے: پنکجا منڈے

   

بیڑ (مہاراشٹرا) ۔ 12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے سینئر قائد آنجہانی گوپی ناتھ منڈے کی دختر پنکجا منڈے یہ کہہ کر بی جے پی کو اشتعال دلانے کی کوشش کی کہ اگر پارٹی انہیں چھوڑنا چاہتی ہے تو اس کا فیصلہ کرسکتی ہے۔ حالیہ اسمبلی انتخابات میں پنکجامنڈے کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بیڑ میں اپنے والد کی یوم پیدائش تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک انتخابات کی شکست سے مجھے کوئی پریشانی نہیں ہے بلکہ حالات ایسے پیدا کردیئے گئے تھے کہ میں دستبردار ہوجاؤں لیکن میں پارٹی چھوڑنا نہیں چاہتی۔ اگر پارٹی مجھے چھوڑنا چاہتی ہے تو وہ یہ فیصلہ کرسکتی ہے۔