آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو نے بی جے پی صدر امت شاہ اور ان کی پارٹی پر بڑا حملہ بولا ہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں امت شاہ اور ان کی پارٹی بی جے پی سب سے بڑی بدعنوان ہیں، امت شاہ کی طرف سے یہ کہنے پر کہ چندرا بابو نائیڈو کے لئے این ڈی اے کے دروازے بند ہو گئے ہیں، شاہ کے اس بیان پر نائیڈو نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا، ’’آندھرا پردیش کے لوگ بہت سمجھدار ہیں، وہ امت شاہ کو سبق سکھائیں گے، ملک بھر کے لوگ اب اپنا دروازہ بند کرنے جا رہے ہیں، شاہ اس بات کو ذہن میں رکھیں‘‘۔
#WATCH Andhra Pradesh CM N Chandrababu Naidu on Amit Shah's remark 'doors closed for Chandrababu Naidu in NDA': People of Andhra Pradesh are very clever. They will teach them a lesson. People are going to close their door, all over the country. That they have to remember now. pic.twitter.com/JzfvbBWQC3
— ANI (@ANI) February 5, 2019