بی جے پی منی پور میں حکومت بنانے تیار

   

امپھال، 28 مئی (یو این آئی) بی جے پی کے ایم ایل اے ٹی ایچ رادھے شیام نے چہارشنبہ کو کہا کہ پارٹی منی پور میں مقبول حکومت بنانے کے لیے تیار ہے ۔ رادھے شیام اور کچھ دیگر ایم ایل اے نے 9 مئی 2023 سے منی پور میں جاری تشدد کے تناظر میں ریاست میں سیاسی پیش رفت پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے راج بھون میں گورنر اے کے بھلا سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ منی پور میں 60 میں سے 44 ایم ایل اے حکومت بنانے کے لیے تیار ہیں۔
تاہم انہوں نے ایسے ایم ایل اے کی کوئی فہرست نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ حتمی فیصلہ بی جے پی کی مرکزی قیادت کرے گی۔ غور طلب ہے کہ بڑھتے ہوئے تشدد کے پیش نظر منی پور میں اس سال 13 فروری کو صدر راج نافذ کر دیا گیا تھا۔ ریاست میں اگلے اسمبلی انتخابات 2027 میں ہونے والے ہیں۔