بی جے پی میں شمولیت کیلئے پیسے کی پیشکش‘ عآپ قائدین کا دعویٰ

   

نئی دہلی :پنجاب سے عام آدمی پارٹی کے تین اراکین اسمبلی نے چہارشنبہ کو دعویٰ کیا کہ انھیں بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے پیسے دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔ پنجاب سے عآپ کے واحد لوک سبھا رکن اور ایک رکن اسمبلی نے آج بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی، اس کے بعد عآپ کے ان تین اراکین اسمبلی نے دعویٰ کیا کہ انھیں بی جے پی میں شامل ہونے کیلئے پیسے دینے کی بات فون پر کہی گئی۔ پنجاب کے جالندھر سے عآپ رکن پارلیمنٹ سشیل کمار رنکو اور جالندھر مغرب سے رکن اسمبلی شیتل انگورال آج بی جے پی میں شامل ہو گئے۔ بی جے پی نے اس پر فوری کوئی رد عمل نہیں دیا ہے۔