بی جے پی نے اپنے اراکین پارلیمنٹ کو دی ہدایت، متنازع اور مذہبی معاملات پر بیان دینے سے گریز کریں

   

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کو پارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ متنازع اور مذہبی معاملات پر بیان دینے سے گریز کریں۔ ممبران پارلیمنٹ کو سخت ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ بیان بازی سے گریز کریں اور خاص طور پر مذہبی معاملات، سناتن دھرم جیسے موضوعات پر بیان دینے سے گریز کریں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق جمعہ کو پارٹی صدر جے پی نڈا  نے بجٹ اور صدر کے خطاب کے حوالے سے تمام ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ آن لائن میٹنگ کی تھی۔ اس میٹنگ کے دوران جے پی نڈا نے ارکان پارلیمنٹ کو سخت ہدایات دی ہیں۔پارٹی صدر جے پی نڈا نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کو بعض مسائل پر بیان دینے سے گریز کرنا ہوگا۔ ارکان پارلیمنٹ متنازع اور مذہبی معاملات پر بیانات دینے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں ایک نظام ہے اور سسٹم کے مطابق پارٹی کے مجاز ترجمان ہی ایسے معاملات پر بیان دیتے ہیں۔