بی جے پی نے سرکاری مشنری کا غلط استعمال کیا: مایاوتی

   

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے اترپردیش کی بی جے پی حکومت پر انتخابات کو متاثر کرنے کیلئے سرکاری مشنری کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے ساتھ ہی آئندہ سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر جمعرات کو پارٹی عہدیداروں کی میٹنگ طلب کی ہے ۔مایاوتی نے ٹوئٹ میں لکھا’ یوپی میں حکمراں جماعت کے ذریعہ عوام مخالف پالیسیوں، غلط کاموں وغیرہ خامیوں کا الیکشن پر اثر کم کرنے کیلئے سرکاری مشینری کا غلط استعمال، ان کا انتقامی، دمن کاری رویہ اور مذہب کا سیاسی مفاد کیلئے استعمال وغیرہ کافی سنگین اور کافی باعث تشویش ہیں جو جمہوریت کے لئے مہلک ہے ۔انہوں نے مزید لکھا’ان سنگین عوام مخالف چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے لئے ٹھو س پالیسی ترتیب دے کر اس کے حساب سے آگے خاص کر لوک سبھا انتخابات کے لئے ابھی سے ہی تیاری میں لگنے کے لئے یوپی اسٹیٹ کے سبھی چھوٹے ۔بڑے عہدیداروں ، ڈویژن و ضلعی صدور وغیرہ کی لکھنؤ میں کل خصوصی میٹنگ ہے ۔