حیدرآباد25 مارچ (سیاست نیوز) وزیر آئی ٹی کے ٹی آر نے پارلیمانی پیانل کی رپورٹ پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ملک سرمایہ کاروں کو راغب کرنے میں یکسر ناکام ہوگیا ہے۔ پارلیمانی پیانل رپورٹ میں بھی اس کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ چین کو چھوڑنے والے کاروباری اداروں کو راغب کرنے میں ناکام ہونے کا رپورٹ میں تاثر دیا گیا ہے۔ کے ٹی آر نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ معیشت کے بجائے بی جے پی نے سیاست کو اہمیت دی ہے۔ سیاست کو زیادہ فوقیت دینے کے نتائج ہمارے سامنے ہیں۔ کے ٹی آر نے وزیراعظم نریندر مودی کا نام لئے بغیر کہا کہ ٹیلی پرامپٹر (Teleprompter) کو دیکھ کر تقریر کرنا آسان ہے۔ مضبوط ارادے اور سخت محنت کے بغیر نتائج حاصل کرنا مشکل ہے۔ن