بی جے پی نے ممتا بنرجی کا آڈیو جاری کیا ریاستی الیکشن کمیشن سے شکایت درج کرائی

   

کلکتہ : مغربی بنگال میں پہلے مرحلے کی پولنگ کے دوران بی جے پی نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی آواز ہے ۔اس آڈیو میں ممتا بنرجی بی جے پی کے ایک لیڈرسے فون پر بات کررہی ہیں اور ان سے ترنمول کانگریس میں شامل ہونے اور سیٹ جیتنے میں مدد کرنے کی اپیل کی ہے ۔ممتا بنرجی بی جے پی لیڈر شوبھندو ادھیکاری کے خلاف انتخاب لڑرہی ہیں،ادھیکاری نندی گرام تحریک کے دوران ممتا بنرجی کے ساتھ تھے اور 2011میں اقتدار میں آنے میں بہت ہی مدد کی تھی۔بی جے پی کا ایک وفد کیلاش وجے ورگی کی قیادت میں ریاستی الیکشن کمشنر سے ملاقات کرکے شکایت کی ہے کہ ممتا بنرجی اپنے عہد ہ ناجائز فائدہ اٹھارہی ہیں اور لوگوں اپنی پارٹی میں شامل کرنے کی بات کررہی ہیں۔ترنمول کانگریس نے آڈیو ٹیٹ کی معتبریت پر ہی سوالیہ نشان لگادیا ہے ۔تاہم ترنمو ل کانگریس نے کہا کہ پریلے پال ترنمول کانگریس کے سابق لیڈر ہیں جو حال ہی میں بی جے پی میں شامل ہئے ہیں اگر ممتا بنرجی نے ان سے رابطہ کیا ہے تو اس میں کچھ بھی غلط نہیں ہے ۔پال ادھیکاری خاندان کے قریبی ہیں۔نے دعوی کیا ہے کہ ممتا بنرجی نے انہیں ذاتی طور پر فون کیا تھا کہ اور نندی گرام سیٹ جیتنے میں مدد کرنے کی اپیل کی۔