نئی دہلی 12 جون (یواین آئی) بی جے پی نے بنگلہ دیش میں نوبل انعام یافتہ گرودیو رابندر ناتھ ٹیگور کے آبائی گھر پر اسلامی بنیاد پرستوں کے حملے اور مجرموں کے خلاف محمد یونس کی عبوری حکومت کی بے عملی کی شدید مذمت کی ہے اور عالمی برادری سے اس فعل کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔ بی جے پی کے ترجمان ڈاکٹر سمبت پاترا نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ پر مغربی بنگال کی ممتا بنرجی حکومت کی خاموشی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ممتا بنرجی نے ووٹ بینک کی سیاست کی وجہ سے خاموشی اختیار کر رکھی ہے جبکہ بی جے پی تہذیبی اقدار کی سیاست کی وجہ سے خاموش ہوگئی ہے ۔ ڈاکٹر سمبت پاترا نے کہاکہ آپ سب جانتے ہیں کہ منگل کو بنگلہ دیش میں گرودیو رابندر ناتھ ٹیگور کے آبائی گھر پر حملہ کیا گیا۔