لکھنؤ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے اناؤ کے فتح پور چوراسی سے اعلان کردہ ضلع پنچایت ممب سنگیتا سینگر کا ٹکٹ کاٹ دیا ہے ۔ اناؤ کی چار نشستوں سے مختلف پارٹیوں کے ایم ایل اے رہے کلدیپ سنگھ سینگر کی اہلیہ سنگیتا سینگراناؤ کے سبکدوش ہونے والی ضلع پنچایت صدر ہیں۔ بی جے پی نے ایک بار پھر انہیں ٹکٹ دیاتھا، جس کے بعد پارٹی میں احتجاج کی آوازیں اٹھنے لگی تھیں ۔ بی جے پی کے صدر سوتنتردیو سنگھ نے ہفتے کے روز کانپور میں دوسرے مرحلے کے انتخابی حلقوں کا جائزہ لیا اوراسی دوران امیدواروں کے ناموں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بی جے پی نے مسلسل مخالفت کے پیش نظر سنگیتا سینگرکا ٹکٹ کاٹ دیا ۔ بی جے پی کے ریاستی صدر سوتنتردیو سنگھ نے کہا کہ سنگیتا پارٹی کی نامزد امیدوار نہیں ہے ۔ سنگیتا کا شوہر کلدیپ سینگر ماکھی سانحہ میں عصمت دری کی شکار لڑکی کے والد کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا بھگت رہا ہے ۔