بی جے پی ورکرس نے سشیل مودی کا گھیراؤ کیا

,

   

پٹنہ : بی جے پی ورکرس نے بہار اسمبلی انتخابات کیلئے ٹکٹ کے مسئلہ پر ڈپٹی چیف منسٹر سشیل کماری مودی کا پارٹی آفس کے باہر گھیراؤ کیا ۔ لکھی سرائے حلقہ کے امیدوار کے مسئلہ پر بی جے پی ورکرس احتجاج کررہے تھے ۔ بعد ازاں پولیس کی مدد سے انہیں وہاں سے جانے کا موقع دیا گیا ۔ بی جے پی ورکرس نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کیلئے ہر حلقہ میں مقامی امیدوار ہونا چاہئیے ۔ کماری ببیتا گزشتہ 25 سال سے ہمارے ساتھ کام کررہی ہیں ۔ انہیں لکھی سرائے حلقہ اسمبلی کا ٹکٹ دینے کیلئے بی جے پی ورکرس زور دے رہے تھے ۔