بی جے پی پر عوام کو مشتعل کرنے کا الزام :عآپ

   

نئی دہلی ۔25 جنوری ۔( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پاری کے لیڈر اور دہلی کے وزیر گوپال رائے نے کہا ہے کہ بی جے پی انتخابی مہم کے دوران شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی جیسے مسائل اُٹھاتے ہوئے عوام کو مشتعل کررہی ہے اور اس کا ان پر اُلٹا اثر ہوگا ۔ گوپال رائے نے پی ٹی آئی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ ’’بی جے پی کوئی کام نہیں کی ہے اور ان مسائل کو اُٹھارہی ہے جو اس زعفرانی جماعت کی منفی سونچ بے نقاب کررہے ہیں‘‘ ۔ انھوں نے کہاکہ ’’بی جے پی جس انداز میں سی اے اے اور این آر سی کے مسائل اُٹھارہی ہے اس سے عوام میں اشتعال پیدا ہورہا ہے اور خود بی جے پی اپنی ہی بہت بری شبیہ پیش کررہی ہے ۔ لوک سبھا انتخابات میں جو لوگ بی جے پی کو ووٹ دیئے تھے آنیوالے انتخابات میں عآپ کو ووٹ دیں گے ۔