بی جے پی پنجاب میں تنہا الیکشن لڑے گی:سنیل جاکھڑ

   

نئی دہلی: بی جے پی نے منگل کے روز اعلان کیا کہ وہ پنجاب میں آئندہ لوک سبھا انتخابات تنہا لڑے گی اور شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی۔ یہ اعلان پارٹی کے ریاستی صدر سنیل جاکھڑ نے کیا۔سنیل جاکھڑ نے سوشل نیٹ ورک ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ فیصلہ ریاست کے لوگوں اور پارٹی کارکنوں کی رائے کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ کسانوں اور تاجروں کی فلاح و بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ بی جے پی لیڈر نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں، پنجاب کے کسانوں کو اپنی فصلوں کے لیے ایک ہفتے کے اندر ایم ایس پی مل گیا ہے ۔ پنجاب میں 13 نشستوں کے لیے پولنگ یکم جون کو ہوگی۔ پنجاب میں لوک سبھا کی کل 13 سیٹیں ہیں۔