راج گوپال ریڈی کی وضاحت، کانگریس سے دعوت ملنے کا اعتراف
حیدرآباد۔18۔مئی (سیاست نیوز) بی جے پی قائد کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی نے پارٹی تبدیل کرنے کی اطلاعات کی تردید کی ہے۔ نئی دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے راج گوپال ریڈی نے بعض اخبارات جان بوجھ کر ان کے خلاف مہم چلا رہے ہیں تاکہ عوامی امیج کو متاثر کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے مرکز میں دوبارہ برسر اقتدار نہ آنے کا کوئی بیان نہیں دیا تھا۔ اخبارات میں گمراہ کن بیانات شائع کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی چناؤ میں کسی مخالف مہم کے ذریعہ کامیابی سے روک دیا گیا۔ راج گوپال ریڈی الزام عائد کیا کہ ریونت ریڈی آر ٹی آئی ایکٹ کا بیجا استعمال کرکے بلیک میل کے ذریعہ بھاری رقومات حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک کے نتائج کے بعد کانگریس میں موجود بعض دوست انہیں پارٹی میں واپسی کا مشورہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں کانگریس کی کامیابی تلنگانہ میں کامیابی کی ضمانت نہیں بن سکتی۔ مرکز میں اقتدار اور تلنگانہ میں مضبوط قیادت کے بغیر کے سی آر کو شکست نہیں دی جاسکتی۔ راج گوپال نے کہا کہ کانگریس مختلف گروپس میں تقسیم ہے۔ اتم کمار ، جانا ریڈی اور بھٹی وکرمارکا کے علحدہ گروپ ہیں اور انتخابات کے بعد چیف منسٹر کیلئے دوڑ دھوپ شروع ہوجاتی ہے۔ر
نڈااورامیت شاہ کا دورہ تلنگانہ
حیدرآباد۔ 18مئی ( یواین آئی ) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور بی جے پی صدر جے پی نڈا کی 30 مئی سے تلنگانہ میں ایک ماہ تک چلنے والے ’مہاجن سمپرک ابھیان ‘ کے دوران تلنگانہ میں دو عوامی جلسوں میں شرکت کی توقع ہے ۔ذرائع کے مطابق پارٹی نے شمالی اور جنوبی تلنگانہ میں ایک ایک جلسہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کی جانب سے مختلف شعبوں کی اہم شخصیات سے تبادلہ خیال کیا جائیگا ۔