بی جے پی کارپوریٹرس کی ٹی آر ایس میں شمولیت

   

نظام آباد : بی جے پی سے تعلق رکھنے والے کارپوریٹرس پارٹی سے علیحدگی کا سلسلہ جاری ہے ۔نظام آباد میونسپل کارپوریشن کے ڈیویژن 37 کی کارپوریٹراوما رانی پارٹی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے ٹی آرایس میں شمولیت اختیار کرنے پر ضلع کے وزیر پرشانت ریڈی نے آج ان کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نظام آباد اربن گنیش گپتا ، رکن اسمبلی نظام آباد رورل باجی ریڈی ، رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی بھی موجود تھے ۔ ان کے علاوہ یلاریڈی حلقہ کے ضلع پریشد کے رکن اوشا گوڑ نے آج رکن اسمبلی یلاریڈی سریندر کے ہمراہ ٹی آرایس میں شامل ہونے پر مسٹر پرشانت ریڈی نے ان کا بھی استقبال کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ٹی آرایس حکومت کی جانب سے انجام دئیے جانے والے ترقیاتی کاموں سے متاثر ہوکر بی جے پی اور کانگریس کے مقامی ادارہ جات کے اراکین پارٹی میں شامل ہورہے ہیں ۔