بی جے پی کارپوریٹر اکولہ ٹی آر ایس میں شامل

   


حیدرآباد ۔ 12 نومبر (سیاست نیوز) نظام آباد بی جے پی میونسپل کارپوریٹر اکولہ ہیمالتا سرینواس نے کل یہاں ایم ایل سی، کے کویتا اور رکن اسمبلی بگالہ گنیش گپتا کی موجودگی میں ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی۔ اس کارپوریٹر نے کہا کہ وہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی جانب سے شروع کئے گئے ترقیاتی پروگرامس اور فلاحی اسکیمات سے کافی متاثر ہوئی ہیں۔ کویتا نے کہا کہ دوسری جماعتوں کے منتخبہ عوامی نمائندے چیف منسٹر کے پروگرامس کے باعث ٹی آر ایس میں شامل ہونے میں دلچسپی دکھا رہے ہیں۔