بی جے پی کارکنوں نے راہول گاندھی کا پتلاجلایا

   

کیتھل: بی جے پی کارکنوں نے گزشتہ روز کانگریس لیڈر راہول گاندھی کے ذریعہ وزیر اعظم نریندر مودی کی ذات پر تبصرہ کے خلاف احتجاج و مظاہرہ کرتے ہوئے کانگریس لیڈر کا پتلا جلایا۔بی جے پی کارکنان دوپہر میں بی جے پی کے ضلع دفتر کپِل کمل میں جمع ہوئے تھے ۔ اس کے بعد او بی سی مورچہ کے ضلع صدر پراوین پرجاپتی کی قیادت میں کورٹ کے مین گیٹ کے باہر پتلا جلایا گیا۔ پروین پرجاپتی نے راہول گاندھی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں معافی مانگنی چاہیے ۔ ضلع جنرل سکریٹری سریش سندھو نے کہا کہ اس سے قبل منی شنکر نے بھی وزیر اعظم پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کی توہین کی تھی۔اس موقع پر ضلع جنرل سکریٹری سریش سندھو، ضلع میڈیا انچارج راج رمن دکشت، ضلع شریک انچارج بھیمسین اگروال، ہری چند جانگڑا کرشن پلنی، بلویندر جانگڑا او بی سی مورچہ، ریاستی ایگزیکٹو ممبر پالا رام کشیپ، شمشیر سینی، سریندر جانگڑا ضلع جنرل سکریٹری او بی سی مورچہ، روشن سینی، کرشنا پرجاپتی سوہن لال سینی ،ریاستی ایگزیکٹو ممبران او بی سی مورچہ، سنجیو کانگڑا ایشور بیگ پور، بنسی لال مانس موجود تھے ۔