حیدرآباد19 نومبر(یواین آئی)ٹی آر ایس کارکنوں کے بی جے پی ایم پی ڈی اروند کے گھر پر حملے کے خلاف بی جے پی نے احتجاج کیااور چیف منسٹر کے سی آر کا پتلا نذر آتش کیاگیا۔ کوتہ پیٹ میں احتجاج سے کچھ دیر کشیدگی پھیل گئی۔بی جے پی لیڈروں نے کہا کہ وہ ایم پی ڈی اروند کے گھر پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کو عوامی تائید ، ٹی آرایس برداشت نہیں کر رہی ہے ۔کارپوریٹر دھیرج ریڈی نے کہا کہ دہلی شراب اسکام میں کویتا کا نام آنے کے بعد حملے عوامی توجہ کو ہٹانے کئے جارہے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ ٹی آر ایس ، بی جے پی کی ترقی کو برداشت نہ کرکے گھٹیا سیاست کر رہی ہے ۔ بی جے پی خاندانی حکمرانی کے خلاف ہے ۔