بی جے پی کارکن کے قتل کا معاملے کی جانچ کرناٹک حکومت نے این ائی اے کے سپرد کریگی

,

   

چیف منسٹر بومائی نے کہاکہ ”امن وہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لئے دکشانا کنڈا ضلع کے مذہبی قائدین کی ایک میٹنگ منعقد کی جائے گی“۔
بنگلورو۔ چیف منسٹر بسوراج بومائی نے جمعہ کے روز کہاکہ حکومت کرناٹک بی جے پی کارکن نوین کمار نیٹاری کے قتل کی معاملے کی جانچ قومی تحقیقاتی ایجنسی(این ائی اے) کے سپرد کردیگی۔

بنگلورو میں پولیس کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ کے بعد چیف منسٹر نے کہاکہ”اس قتل کے معاملے کے تار پڑوسی ریاست کیرالا سے مل رہے ہیں۔ چونکہ یہ ایک بین ریاستی معاملہ ہے‘ اس کیس کو این ائی اے کے سپرد کیاجارہا ہے۔

میں نے کیس پر ڈی جی پی سے بات کی ہے۔ دیگر ریاستوں کے اشتراک سے مجھے شبہ ہے یہ ایک منظم جرم ہے“۔انہوں نے کہاکہ ”جانکاریاں ملنے کے بعد ہم کیرالا حکومت کو ایک مکتوب لکھیں گے۔

سی سی ٹی وی کیمروں کی کرناٹک او رکیرالا سرحدوں پر ساحلی علاقے میں تنصیب عمل میں ائے گی۔ کرناٹک اسٹیٹ ریزو پولیس(کے ایس آر پی) کے پلاٹون کو بھی دکشانا کنڈا ضلع میں امن کے لئے روانہ کیاجائے گا“۔

حساس علاقوں میں سخت چوکسی اختیار کرنے کے لئے ہدایتیں جاری کردی گئی ہیں۔ جمعرات کی رات میں سورت کال ٹاؤن میں قتل کئے جانے والے محمد فضل منگل پیٹ کے معاملے کو حل کرنے کے لئے خصوصی ٹیموں کی تشکیل دیدی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ تحقیقات درست سمت میں جاری ہی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ”امن وہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لئے دکشانا کنڈا ضلع کے مذہبی قائدین کی ایک میٹنگ منعقد کی جائے گی“۔