بی جے پی کا بیروزگار ملنیم مارچ احتجاجی پروگرام ملتوی

   

بی جے پی قائدین کا اہم اجلاس، مستقبل کی حکمت عملی پر غوروخوض
حیدرآباد ۔ 13 نومبر (سیاست نیوز) بی جے پی نے 16 نومبر کو حیدرآباد میں منعقد شدنی ’’بیروزگاری ملنیم مارچ‘‘ پروگرام کو ملتوی کردیا۔ تلنگانہ بی جے پی قائدین کا آج ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مرکزی وزیر جی کشن ریڈی، تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے، بی جے پی کے ارکان اسمبلی ایٹالہ راجندر، راجہ سنگھ، رگھونندن راؤ کے علاوہ ڈی کے ارونا، جتیندر ریڈی، جی ویویک کے ساتھ دوسروں نے شرکت کی۔ کونسل انتخابات کیلئے ریاست میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذالعمل ہونے کے پیش نظر 16 نومبر کو منعقد کئے جانے والے بیروزگاری ملنیم مارچ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسکے عالوہ ریاست کی تازہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے گاؤں گاؤں تک بی جے پی کو مستحکم کرنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ پارٹی قائدین کے درمیان موجود نظریاتی اختلافات کو دور کرتے ہوئے انہیں ایک پلیٹ فارم جمع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ حضورآباد ضمنی انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی کے بعد دوسری جماعتوں کے کئی قائدین بی جے پی میں شامل ہونے کے خواہشمند ہیں۔ انہیں پارٹی میں شامل کرنے کا بھی اجلاس میں جائزہ لیا گیا۔
تلنگانہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مہم میں شدت پیدا کرنے اور مرکزی حکومت کی فلاحی اسکیمات اور مرکز سے ریاست کو حاصل ہونے والے فنڈز کے بارے میں عوام میں شعور بیدار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ن