بی جے پی کا 14 جون سےتین روزہ کیمپ

   

بھوپال، یکمجون (یواین آئی) بی جے پی مدھیہ پردیش کا تین روزہ تربیتی کیمپ 14 جون سے مشہور سیاحتی مقام پچمڑھی میں شروع ہوگا۔ پارٹی صدر جے پی نڈا اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی شرکت متوقع ہے ۔ریاستی بی جے پی کے ایک سینئر عہدیدار نے یو این آئی سے بات چیت میں اس کی تصدیق کی اور کہا کہ ریاستی حکومت کے تمام وزراء، پارٹی کے ایم ایل ایز اور ایم پی تین دنوں کے دوران نرمداپورم ضلع میں واقع پچمڑھی میں موجود رہیں گے ۔ پارٹی صدر جے پی نڈا اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے بالترتیب سیشن کے افتتاحی اور اختتامی اجلاسوں میں شرکت کی توقع ہے ۔