بی جے پی کو اقتدار سے ہٹا کر ملک کو برباد ہونے سے بچانا ضروری:ملکا ارجن کھڑگے 

,

   

نئى دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت نے خوف کا ماحول بنا کر آئینی اداروں کو تباہ کر دیا ہے، اس لیے ملک کو تباہی سے بچانے کے لیے بی جے پی کو اقتدار سے باہر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔کانگریس کے 139ویں یوم تاسیس کے موقع پر یہاں منعقدہ ایک بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر کھرگے نے آج کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں ملک کو تباہی کے راستے پر لے جایا گیا ہے اور اگر بی جے پی کو اقتدار سے باہر نہیں کیا گیا تو ملک تباہی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔ اس لیے آئین کو بچانے کے لیے مرکز میں بی جے پی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنا ضروری ہے۔