بی جے پی کو ایک دن پتہ چل جائے گا کہ ہرچیز بکائو نہیں ہوتی : پرینکا گاندھی

   

نئی دہلی۔24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک میں کانگریس۔ جے ڈی ایس حکومت کو تحریک عدم اعتماد شکست پر کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو ایک دن پتہ چل جائے گا کہ ہر چیز بکائو نہیں ہوتی ہے اس وقت تک عوام کو رشوت ستانی کی مار کو جھیلنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک دن ان پر حقیقت آشکار ہوجائے گی کہ ہر ایک کو ستایا اور جھوٹ بولا نہیں جاسکتا۔