بی جے پی کو جتانے تلگو دیشم کا مقابلہ ،وزیر ٹی ہریش راؤکا بیان

   

حیدرآباد ۔ 12 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے بی جے پی کو فائدہ پہونچانے کے لیے اسمبلی حلقہ منوگوڑ کے صمنی انتخاب میں حصہ لینے کا تلگو دیشم پارٹی پر الزام عائد کیا ۔ اسمبلی حلقہ منوگوڑ کے مری گوڑم منڈل کے بی جے پی اور کانگریس کے کارکنوں نے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی ۔ انہیں پارٹی میں شامل کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ بی جے پی اور تلگو دیشم پارٹی کے درمیان خفیہ معاہدہ ہے ۔ ووٹوں کو تقسیم کرتے ہوئے تلگو دیشم پارٹی بی جے پی کو جتانا چاہتی ہے ۔ تلنگانہ تحریک کی مخالفت کرنے والی تلگو دیشم پارٹی پھر ایک مرتبہ بی جے پی کے مفادات کو پروان چڑھانے کے لیے انتخابی میدان میں اتر رہی ہے ۔ مخالف تلنگانہ طاقتوں سے منوگوڑ کے عوام کو چوکنا رہنا چاہئے ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی نے اپنے اسمبلی حلقہ کی ترقی کے لیے کوئی کام نہیں کیا ہے ۔ مگر اپنی ترقی کے لیے بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں جس سے عوام پر ضمنی انتخاب کا بوجھ عائد ہوگیا ہے ۔۔ ن