نئی دہلی۔ 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) برسراقتدار بی جے پی نے اعلان کیا ہے کہ قیمتی عطیہ جات جن کی جملہ مالیت 437 کروڑ روپئے سے زیادہ ہوتی ہے، گزشتہ مالی سال اس کو حاصل ہوئے ہیں۔ یہ مالیت دیگر قومی پارٹیوں کو حاصل ہونے والے قیمتی عطیہ جات کے مقابل 12 گنا زیادہ ہے۔ رائے دہندوں کی تنظیم ’’دانشور ‘‘ نے اس کا انکشاف کیا۔ صدر ٹرسٹ نے کہا کہ جملہ 164.30 کروڑ روپئے کے مالیتی عطیہ جات بی جے پی کو گزشتہ مالی سال کے دوران ٹرسٹ کی جانب سے دیئے گئے جو دیگر قومی پارٹیوں کو حاصل ہونے والے قیمتی عطیہ جات کی مالیت کی 12 گنا ہے۔