بی جے پی کیلئے پیاز کا ہار، تیجسوی کا طنز

   

پٹنہ : آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے پیر کو بی جے پی زیر قیادت مرکزی حکومت کیلئے پیاز کا ہار پیش کیا تاکہ افراط زر کی بڑھتی شرح کو اجاگر کیا جاسکے ۔ انہوں نے ٹوئیٹ کیا کہ عام آدمی کمر توڑ افراط زر سے بدحال ہے۔ اس کے علاوہ کرپشن اور بیروزگاری نے رہی سہی کسر پوری کردی۔ کسان اور مزدور غذا کے لئے غیر معمولی جدوجہد سے دوچار ہیں۔ ماضی میں جب افراط زر کی شرح بڑھ جاتی، تب بی جے پی کے لوگ پیاز کے ہار لے کر گھوما کرتے تھے۔وہی ہار اب ہم انہیں پیش کر رہے ہیں۔