بی جے پی کی آج ہریانہ ورچول ر یالی

   

سونیپت،13 جون( سیاست ڈاٹ کام)ہریانہ کے رائی اسمبلی حلقے کے بی جے پی رکن اسمبلی موہن لال بڑولی نے آج کہا کہ 14جون اتوار کو ہونے والی پارٹی کی ریاستی سطح کی ورچوئل ر یالی سے مرکزی وزیر نریندرتومر،وزیراعلی منوہر لال کھٹر اورپارٹی کے ریاستی انچارج انل جین خطاب کریں گے ۔ بڑولی نے آج ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقد میٹنگ سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ اس ریلی میں اپنے موبائل فون ،لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر کے ذریعہ سے پارٹی کے ایک لاکھ کارکنان حصہ لیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ ریلی میںکچھ دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے ۔انہوں نے دعوی کیا کہ یہ ورچوئل ریلی اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہوگی۔