لکھنؤ۔ 11 جون (ایجنسیز) سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بی جے پی حکومت پر صحت کے شعبے میں بدانتظامی کا الزام عائد کیا ہے۔ ویڈیو میں ایک ایکسرے رپورٹ کو کاغذی شیٹ پر دکھایا گیا ہے جس پر اکھلیش یادو نے سخت اعتراض کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی ترقی، سرمایہ کاری، تحقیق اور علاج سب کاغذی سطح پر ہیں، عوام کو عملی فائدہ نہیں ہو رہا۔اکھلیش یادو نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا:اکھلیش نے سوال کیا کہ آخر یہ کیسے ممکن ہے کہ ایکسرے رپورٹ عام کاغذ پر دی جائے؟ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ یا تو فوٹو کاپی ہے یا جعلی رپورٹ، اور اس کی فوری انکوائری کی جانی چاہیے۔ ویڈیو کے نیچے موجود کیپشن میں یوگی حکومت کے تحت سلطان پور میڈیکل کالج کا ذکر کیا گیا ہے، جہاں یہ رپورٹ بنائی گئی۔انہوں نے وزیر صحت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ سیاست چھوڑ کر اپنی وزارت پر توجہ دیں۔اس سے قبل عام آدمی پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ نے بھی اسی معاملے پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے طنز کیا تھا:سنجے سنگھ نے یہ بھی کہا کہ میڈیکل کالج میں ریڈیولوجسٹ تک نہیں ہے، اور بی جے پی کی جعلی تقریریں صحت کے زوال کو چھپا نہیں سکتیں۔اکھلیش یادو نے ایک اور پوسٹ میں بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا:انہوں نے اشارہ دیا کہ بی جے پی کے جھوٹے وعدے عوام اب برداشت نہیں کریں گے، اور ’پی ڈی اے‘ کا اتحاد ہی سچائی کی نمائندگی کرے گا۔