بی جے پی کی جیت کیلئے مجلسی امیدوار امتیاز جلیل کا انتخابی مقابلہ ضروری

   

اورنگ آباد : مرکزی وزیر راؤ صاحب دانوے نے یہ کہتے ہوئے سیاسی ہلچل پیدا کردی ہے کہ مہاراشٹرا کے اورنگ آباد لوک سبھا حلقہ میں بی جے پی کو 2024 ء میں اگر کامیابی حاصل کرنا ہو تو اسے یقینی بنانا چاہئے کہ اے آئی ایم آئی ایم لیڈر اور موجودہ ایم پی امتیاز جلیل آئندہ سال بھی الیکشن ضرور لڑیں۔وہ گزشتہ روز یہاں ڈسٹرکٹ کلکٹریٹ میں ایک میٹنگ میں شرکت کے بعد اخباری نمائندوں سے مخاطب تھے۔ دانوے نے دعویٰ کیا کہ آئندہ انتخابات میں بی جے پی پہلے سے کہیں بڑے فرق سے جیت درج کرائے گی۔ اورنگ آباد لوک سبھا حلقہ کے سیاسی منظر نامہ کے تعلق سے پوچھنے پر دانوے نے کہا کہ ہماری امتیاز جلیل کے ساتھ مختلف قسم کی دوستی ہے ۔ چاہے بی جے پی لیڈر بھگوت کراڈ یا کوئی اور الیکشن لڑیں ، ہمیں یقینی بنانے ہوگا کہ ہمارا امیدوار 2024 ء میں کامیاب ہو اور اس کیلئے امتیاز جلیل کا الیکشن لڑنا ضروری ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس تبصرہ کے وقت امتیاز جلیل موجود تھے۔