ماتھرا(اترپردیش)۔ بی جے پی کی رکن پارلیٹنٹ جو انڈین کلاسیکل ڈانسر بھی ہیں نہ جمعہ کے روز ماتھرا میں ہریالی تیج کے موقع پر ’جھولن اتسو“ کے دوران سری رادھا رمن مندر ویرندھن میں اپنے دلفریب رقص کامظاہرہ کیا۔
اس موقع پر ہیمامالینی کلاسیکل بھرت ناٹائم لباس میں ہری اور پینک ساڑی زیب تن کئے ہوئے تھیں اور ساتھ میں وہ تمام زیوارت بھی تھے جو اس خصوصی رقص کے موقع پرپہنے جاتے ہیں
اداکارہ سے سیاست داں بننے والی ہیمامالینی نے کہاکہ ”ہریالی تیج کے موقع پر اس مندر میں بھگوان کرشنا کے لئے رقص کی پیشکش میرے لئے اعزاز کے احساس سے کم نہیں ہے۔
میں نے اپنی پہلی پیشکش میں کرشنا سے ملنے کے لئے بے تاب رادھاکے جذبات پیش کئے۔ جبکہ دوسری پیشکش میں میرا کے جذبات پیش کئے جس نے بھگوان کرشنا سے استفسار کیاتھا وہ انہیں ہمیشہ کے لئے اپنی داسی بنالیں۔ یہاں پرڈانس کاموقع مجھے بے حد پسند آیا“۔
ہیما مالینی کو ان مظاہرے پر ستائش کرتے ہوئے ایک ساڑی او ربانسرپیش کی گئی۔
انہوں نے کہاکہ وہ فخر محسوس کررہی ہے اور جو بانسری انہیں ملی ہے وہ اپنے گھر میں موجود کرشنا کی مورتی کو پیش کریں گے۔
وہاں پر اس رقص کو دیکھنے والوں نے بھی ہیمامالینی کی ستائش کی