بی جے پی کی منواسمرتی سوچ نے صدر کو اجودھیا آنے سے روکا:سنجے سنگھ

   

Ferty9 Clinic

سلطانپور۔اجودھیا میں بھومی پوجن پر عام آدمی پارٹی کے کنوینر ودہلی کے وزیراعلی اروند کیجری وال نے خوشی کا اظہار کیا تھا اور ملک کے لوگوں کو مبارک باد دی تھی، اسی عام آدمی پارٹی کے ترجمان اورراجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے بھومی پوجن کے پروگرام پر سوال کھڑے کئے ہیں۔پروگرام میں صدررام ناتھ کووند کو نہ بلائے جانے پر زبردست ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی منواسمرتی سوچ نے انہیں اس پروگرام میں شرکت سے روکا ہے ۔رکن پارلیمنٹ مسٹر سنجے سنگھ نے رہائش گاہ پر آج میلایاکو یہ بتایا۔