ملک میں مہلک کورونا وائرس کی دوسری لہراورحکومت کی ناکامی کی وجہ سے صورتحال خوفناک ہوگئی ہے۔ اب پورے ملک کی نگاہیں یکم مئی سے شروع ہونے والی ویکسینیشن پر مرکوز ہیں ، جس میں 18 سال سے زیادہ لوگوں کوویکسین دی جائے گی۔ادھر اپوزیشن پارٹیاںٹیکوں کی قیمتوں کے بارے میں مرکزی حکومت پرحملہ کررہی ہیں۔ کل کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وطن والوں کو یہ ویکسین مفت لگانی چاہیے۔راہل گاندھی نے کل صبح ایک ٹویٹ میں لکھاہے کہ بہت چرچا ہوئی۔ شہریوں کویہ ویکسین مفت لگانی چاہئے۔ بات ختم۔انہوں نے مرکز میں نریندر مودی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کو بی جے پی کے ’سسٹم‘ کا شکار نہ بنائیں۔اب میڈیابی جے پی حکومت یامودی سرکارپرسیدھاسوال نہیں اٹھارہاہے بلکہ اس نے ’سسٹم ‘لفظ ایجادکیاہے۔کانگریس نے بتایاہے کہ ’سسٹم‘ ہی بی جے پی ہے اوربی جے پی ہی ’سسٹم ‘ہے،اس سے بی جے پی کوذمے داریوں سے بچایانہیں جاسکتاہے۔