گوہاٹی : کانگریس نے چیف منسٹر آسام سرب نند سونوال ، صدر بی جے پی جے پی نڈا ، ریاستی صدر رنجیت کمار داس اور ریاست کے 8بڑے اخبارات کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے کہ وہ اشتہار کو خبر کی شکل میں شائع کرانے کے مرتکب ہوئے ہیں۔ اشتہار میں پیش قیاسی کی گئی کہ پارٹی بالائی آسام میں وہ تمام نشستیں جیت رہی ہے جہاں پہلے مرحلہ میں 27 مارچ کو پولنگ ہوئی۔ کانگریس کی طرف سے اے پی سی سی لیگل ڈپارٹمنٹ کے چیرمین نیرن مورا نے بتایا کہ یہ اشتہار انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔