بی جے پی کے تربیتی کیمپ میں ہنگامہ آرائی

   

اجمیر: راجستھان میں اجمیر دیہات بی جے پی جواجا کے بھالیہ بلاک میں منگل کو تربیتی کیمپ کے دوران زبردست ہنگامہ برپا ہو گیا ۔ بی جے پی کارکنوں کی مخالفت کا سامنا سابق وزیر اور رکن ِ اسمبلی انیتا بھدیل کو کرنا پڑا ۔ معاملہ اس قدر بڑھ گیا کہ بھدیل نے بھی کارکنوں کو جم کر آڑے ہاتھوں لیا ۔ دراصل تربیتی کیمپ کے دوران کارکنوں میں اجمیر دیہات کے صدر کے سلسلے میں ناراضگی تھی اور جس کا سامنا بھدیل کو کرنا پڑ ا۔