نئی دہلی ۔ 31 مئی (یواین آئی) بی جے پی نے پنجاب میں لدھیانہ مغربی اسمبلی سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے جیون گپتا کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے ۔ بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ارون سنگھ کی طرف سے ہفتہ کوجاری ایک پریس ریلیز کے مطابق گپتا لدھیانہ مغربی اسمبلی سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں پارٹی کے امیدوار ہوں گے ۔ اس ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ 19 جون کو ہوگی اور نتائج کا اعلان 23 جون کو کیا جائے گا۔ غور طلب ہے کہ یہ سیٹ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ایم ایل اے گرپریت بسی ’گوگی‘کی گولی لگنے سے موت کے بعد خالی ہوئی تھی۔