سلیگوری: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ضلع دارجیلنگ ، سلگوری کے صدر ایوجیت رائے چودھری بہارم پور میں ایک سڑک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔
چودھری کی میت آج شام سات بجے کے لگ بھگ ان کے آبائی شہر سلگوری پہنچے گی۔
یہ واقعہ کل رات 12 بجے کے قریب پیش آیا۔ چودھری کار میں ڈرائیور کے پاس بیٹھے ہوۓ تھے۔
انہیں کل شام ہی ضلعی صدر منتخب کیا گیا تھا اور اس کا اعلان ریاستی دفتر کولکتہ سے کیا گیاتھا۔
وہ اسی وجہ سے کولکتہ گیا تھا اور واپس سلیگوری جاتے ہوئے ایک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔
(سیاست نیوز)