بی جے پی کے راجیہ سبھا امیدواروں کا اعلان

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی12مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی نے راجیہ سبھا کی دو سالہ انتخابات کے لئے آج اپنے پانچ امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی۔پارٹی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے یہاں بتایا کہ پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی نے ہریانہ سے رام چندر جھانگڑا اور مسٹر دشینت کمار گوتم، ہماچل پردیش سے محترمہ اند گوسوامی، مدھیہ پردیش سے پروفیسرڈاکٹر سمیری سنگھ سولنکی اور مہاراشٹر سے ڈاکٹر بھگوت کراڑ کو امیدوار قرار دیا ہے ۔بی جے پی نے مہاراشٹر قانون ساز کونسل کے ضمنی انتخابات میں ایک نشست پر امریش بھائی رسک لال پٹیل کو امیدوار قرار دیا ہے ۔ بی جے پی نے 26 مارچ کو ہونے والے انتخابات کے لئے کل 11 امیدواروں کا اعلان کیا تھا۔