ممبئی ۔ 14 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایسے وقت جبکہ این سی پی اور کانگریس کے قائدین قطاراندر قطار مہاراشٹر کی اسمبلی انتخابات سے قبل حکمراں بی جے پی میں داخل ہورہے ہیں۔ سابق بی جے پی ایم ایل اے وجئے گھوڈامرے نے ہفتہ کے دن شرد پوار کی پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ۔ گھوڈامرے ناگپور ض لع کے ہنگارا حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ شرد پوار کی رہائشگاہ پر انہوں نے بی جے پی چھوڑکر این سی پی میں شرکت کرلی ۔ انہوں نے کہا کہ این سی پی کی قیادت انہیں جو بھی ذمہ داری سونپی گئی وہ اسے قبول کرلیں گے۔