بی جے پی کے ساتھ مستقبل میں جو کچھ فیصلہ ہوگا تحریر میں ہونا چاہیئے : شیوسینا

   

ممبئی ۔6 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) شیوسینا لیڈر سنجے راوت نے کہا کہ پارٹی ارکان اسمبلی کے اجلاس کے دوران یہ مطالبہ کیا گیا کہ مستقبل میں بی جے پی کے ساتھ جو کچھ بات چیت اورمعاملت ہوگی اس کو تحریر میں لایا جانا چاہیئے ۔ اسمبلی انتخابات کے بعد شیو سینا اور بی جے پی کے درمیان اقتدار میں حصہ داری کے مسئلہ پر عدم اتفاق کے بعد تنازعہ پیدا ہوا ہے ۔ شیو سینا اقتدار میں 50 – 50 حصہ داری کا مطالبہ کررہی ہے جب کہ دوسری جانب بی جے پی کا کہناہے کہ ہمیں شیو سینا کی جانب سے تجویز کا انتظار ہے ۔ شیو سینا کیلئے ہمارے دروازے 24گھنٹے کھلے ہیں ۔