بی جے پی کے سینئر لیڈروں کی اعلان کردہ امیدواروں کی میٹنگ

   

بھوپال: مدھیہ پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈروں نے آج 39 ریاستی اسمبلیوں کے لئے اعلان کردہ امیدواروں کی میٹنگ کی۔پارٹی کی طرف سے دی گئی اطلاع کے مطابق میٹنگ میں اسمبلی انتخابات کے ریاستی انچارج اور مرکزی وزیر بھوپیندر یادو، وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، الیکشن مینجمنٹ کمیٹی کے ریاستی کنوینر اور مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر، پارٹی کے ریاستی صدر اور ایم پی وشنودت شرما، ریاستی الیکشن کے شریک انچارج اشونی ویشنو اور ریاستی تنظیم کے جنرل سکریٹری ہیتا نند شرما نے امیدواروں کی رہنمائی کی۔بی جے پی نے ریاست کی 39 اسمبلی سیٹوں کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے ۔ یہ وہ سیٹیں ہیں جہاں پچھلی بار پارٹی نہیں جیت پائی تھی اور وہاں پارٹی کی پوزیشن نسبتاً کمزور ہے ۔