حیدرآباد /18 نومبر ( سیاست نیوز ) ٹی آر ایس کے چار ارکان اسمبلی کو خریدنے کے معاملے کی تحقیقات میں تیزی آتی جا رہی ہے ۔ اس سارے معاملے کی تحقیقات کرنے والی خصوصی تحقیقاتی ٹیم ایس آئی ٹی نے بی جے پی کے قومی آرگنائزنگ سکریٹری بی ایل سنتوش کو سی آر پی سی 41 کے تحت نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 21 نومبر کو صبح 10.30 بجے ایس آئی ٹی کے دفتر کمانڈ کنٹرول میں پوچھ تاچھ کیلئے حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے ۔ حاضر نہ ہونے پر گرفتار کرنے کا انتباہ دیا ہے ۔ اس معاملے میں اب تک کچھ اور افراد کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے پوچھ تاچھ کیلئے حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ ن